ہماچل پردیش میں جاری سیاسی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس محکمہ مواصلات کے انچارج جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ کانگریس ہماچل کے مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دے گی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے مبصرین ہماچل کانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی سے ملاقات کر کے جلد از جلد اپنی رپورٹ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو سونپیں گے تاکہ کانگریس آگے کا فیصلہ لے سکے۔
نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ ہماچل کی عوام نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو مسترد کر کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت دی تھی، لیکن کانگریس حکومت کو گرانے کے لیے ایک سازش تیار کی جا رہی ہے۔ کانگریس اپنی گارنٹی نافذ کرنے میں مصروف تھی اور پی ایم مودی جی کی ایک ہی گارنٹی ہے کہ کانگریس کی حکومتوں کو گراؤ۔ حالانکہ عوام نے کانگریس کو جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
हिमाचल की जनता ने PM मोदी को नकार कर कांग्रेस पार्टी को स्पष्ट बहुमत दिया था।
जहां हम अपनी गारंटी लागू करने में लगे थे, वहीं मोदी जी अपनी गारंटी पूरी करने में लगे थे।
मोदी जी की गारंटी है- कांग्रेस की सरकारों को गिराओ।
लेकिन जनता ने कांग्रेस को जो जनादेश दिया है, हम उसके साथ… pic.twitter.com/iiUT7nADHX
— Congress (@INCIndia) February 28, 2024
جئے رام رمیش نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا اور راجیو شکلا ہماچل پردیش میں موجود ہیں۔ کانگریس صدر نے سینئر لیڈران سے کہا ہے کہ وہ سبھی اراکین اسمبلی سے ملاقات کر ان کی شکایات اور مطالبات کو سنیں۔ جلد از جلد اس کی رپورٹ انھیں سونپی جائے تاکہ کانگریس مناسب قدم اٹھا سکے۔
हिमाचल में जनादेश के आधार पर एक राज्यसभा सीट हमारे लिए तय थी लेकिन अफसोस की बात है कि लॉटरी सिस्टम के आधार पर BJP के उम्मीदवार चुने गए।
हमारा एक दल अभी शिमला में है, जो कांग्रेस के नाराज विधायकों से बात करके रिपोर्ट सौंपेगा, ताकि हम अपना आगे का फैसले ले सकें।
: कांग्रेस… pic.twitter.com/euLSRIbGgB
— Congress (@INCIndia) February 28, 2024
ایک سوال کے جواب میں جئے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا اگلا فیصلہ ہمارے مبصرین کی رپورٹ پر منحصر ہے۔ سبھی متبادل کھلے ہوئے ہیں۔ گزشتہ انتخاب میں ہماچل کی عوام نے کانگریس پارٹی کو مینڈیٹ دیا تھا، اس کا ہمیں احترام کرنا چاہیے۔ کانگریس صدر نے مبصرین سے کہا ہے کہ سب سے بات کیجیے، کھلے دل سے بات کیجیے، جو کچھ ان کے دل میں ہے سنیے اور مجھے ایک رپورٹ پیش کیجیے۔ اس کی بنیاد پر ایک آخری فیصلہ لیا جائے گا، اور یہ فیصلہ جلد لیا جائے گا۔ کانگریس کو دسمبر 2022 میں جو مینڈیٹ ملا تھا، اس کو ہمیں برقرار رکھنا ہے۔
हिमाचल प्रदेश की जनता ने PM मोदी, जेपी नड्डा के प्रचार के बावजूद दिसंबर 2022 में राज्य में कांग्रेस की पूर्ण बहुमत की सरकार बनाई।
हमारी सरकार बनने के कुछ समय बाद ही राज्य में भयानक आपदा आई। लाखों लोग विस्थापित हुए, जान-माल का नुकसान हुआ लेकिन केंद्र सरकार और PM मोदी ने कोई मदद… pic.twitter.com/4peSLIe00a
— Congress (@INCIndia) February 28, 2024
مودی حکومت پر ہماچل پردیش میں آئی آفت میں کوئی مدد نہیں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم مودی، جے پی نڈا کی تشہیر کے باوجود دسمبر 2022 میں ریاستی عوام نے کانگریس کی مکمل اکثریت والی حکومت بنائی۔ کانگریس حکومت بننے کے کچھ وقت بعد ہی ریاست میں خوفناک آفت آئی۔ لاکھوں لوگ نقل مکانی کو مجبور ہوئے۔ جان و مال کا نقصان ہوا، لیکن مرکزی حکومت اور وزیر اعظم مودی نے کوئی مدد نہیں کی۔ کانگریس پارٹی اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے مطالبہ کے باوجود اسے قومی آفت قرار نہیں دیا گیا۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب خوفناک قدرتی آفت آنے کے بعد بھی ریاست کو مرکزی حکومت سے کوئی مدد یا راحت نہیں ملی۔