جمشیدپور۲۷؍اکتوبر(راست)جمشیدپور مشرق کانگریسی امیدوار ڈاکٹر اجے کمار ،کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آنند بہاری دوبے اور کانگریس کے سنیر لیڈر رام آسرے پرساد نے مشترکہ طور سے آج اتوار کر سد گوڑا میں منعقدپریس کانفرنس میںمیڈیہ کو خطاب کیا ۔ڈاکٹر اجے نے کہا کہ رگھورداس کی بہو جب اپنے پتی للت داس اور خاندان کے دورسے ارکان پر انگوشت نہیں لگا پائی تو جمشیدپور پوروی کی جنتا کو کیسے تحفظ عطا کر پائے گی۔ اس کی کیا گارنٹی ہے ۔ یہ سب سے بڑا سوا ل ہے۔ رگھورداس کے صاحب زادے کی کارناموں کی بات کریں ایک لمبی فہرست ہیں ، آج میں ان کے کچ کارناموں کے سلسلے میں آپ کو بتانا چاہوں گا ۔ ڈاکٹر اجے نے کہا کہ ۷۔ جولائی کو اڑیسہ کے گورنر کے لا ل اور متفقع ایم ایل اے پورنیما داس کے پت للت داس نے پوری ریلوے اسٹیشن سے انہیں لینے کیلئے لکژری کاریں نہیں بھیجنے پر راج بھون میں تعنیات افسر بینکوت پردھان کے ساتھ پوری میں راج بھون کمپس میں مار پیٹ ی تھی اس لیے میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ رگھورداس کے گھر جاؤ گے تو ملے گا لات گھوسا ۔ ڈاکٹر اجے نے کہا کہ انڈین ایر فورس میں رہے بینکوت کی تضحیک فوج کے جوانوں کی تضحیک ہے ۔ یہ بی جے پی کی شبیہ ہے ۔ ڈاکٹر اجے نے کہا کہ رگھور کے خاندان میں بہت لوگ ہے جنہوں نے مشرقی حلقہ کے لوگوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے ۔ اب جمشیدپور کی جنتا کو طئے کرنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں ۔ جبکہ کانگریس کا اتحاد اس کی کامیابی کا مظہر ہے جو آج دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
92
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
مرکز نے بجٹ میں جھارکھنڈ کے لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا
جھارکھنڈ کو نظر انداز کر کے سرمایہ داروں کو فائدہ پہونچایا جا رہا ہے: وزیر اعلیٰ جدید بھارت نیوز سروسدمکا،...
جھارکھنڈ کے سالانہ ریلوے بجٹ میں 16 گنا اضافہ
نئی پٹری بچھانے پر 56,694کروڑ روپے خرچ ہوں گے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ (ایجنسی) جھارکھنڈ میں ریلوے کے...
جھارکھنڈ میں بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا کانگریس کا مطالبہ
بی جے پی اور سی پی آئی نے بھی حمایت کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ کانگریس اور بھارتیہ...
انوراگ گپتا جھارکھنڈ کے باقاعدہ ڈی جی پی بن گئے، نوٹیفکیشن جاری
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ جھارکھنڈ کیڈر کے 1990 بیچ کے آئی پی ایس افسر انوراگ گپتا کو انچارج...