National

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کو لیکر دہلی میں کانگریس کی میٹنگ

8views
نئی دہلی،21 اکتوبر:۔ ( ایجنسی) مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (CEC) پیر کو میٹنگ کرے گی۔ مہاراشٹر کے لئے سی ای سی کی میٹنگ اتوار کی شام کو ہونی تھی، لیکن پارٹی لیڈروں نے کروا چوتھ سمیت مختلف وجوہات بتائی، جس کے بعد میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ کچھ لیڈروں نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی جزوی جماعتوں کے درمیان کچھ سیٹوں کو لے کر بات چیت کی ضرورت ہے اور سیٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔ ایم وی اے پارٹیوں کانگریس، شیو سینا (یو بی ٹی) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردچندرا پوار) کے رہنما سیٹوں کی تقسیم پر جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیے بات چیت میں شامل ہیں۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے والے کانگریس پینل نے گزشتہ ہفتے سی ای سی کے غور کے لیے 62 ناموں کو منظوری دی تھی۔ پارٹی نے ناندیڑ پارلیمانی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے وسنت راؤ چوان کے بیٹے رویندر چوان کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اگست میں وسنت راؤ چوان کے انتقال کی وجہ سے ناندیڑ پارلیمانی حلقہ میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.