Jharkhand

کانگریسی لیڈر مولانا انصار خاں کی وطن واپسی پر عوامی استقبال

23views

جمشیدپور ، 26ستمبر (راست) جھارکھنڈریاست کے وزیر صحت اور وزیر سپلائی خوراک شری بننا گپتا کی ہدایت کے مطابق مشرقی سنگھ بھوم ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلعی نائب صدر اور مغربی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی نمائندہ مولانا انصار خاں کا جواہر نگر روڈ نمبر 13اے کے باشندوں نے وطن واپسی پرگرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا ۔ اور ان کو اپنے علاقے کا معائنہ کرایا ۔ باشندوں نے کہا کہ اس بستی میں چھوٹے چھوٹے کافی بچے ہیں اور انہیں اسکول میں آنے جانے میں اور بزرگوں کو بھی چلنے پھرنے میں کافی پریشانی ہو رہی ہے ۔ ہمیشہ راستے میں گندہ پانی بھرا رہتا ہے ، روڈ اور نالی بھی نہیں بنا ہے ۔ انصار خاں نے بستی کے باشندوں کو بتایا کہ مانگو علاقہ میں روڈ اور نالیوںکا کام چل رہا ہے ۔ وزیر بننا گپتا کے ذریعے بہت سارے روڈ اور نالی کو منظور کرایا گیا ہے ۔ انہیں امید ہے کہ آپ کا روڈ اور نالی بھی منظور ہو چکا ہوگا ۔ انہوں نے باشندوں کو یقین دلایا کہ آئندہ سنیچر کو آپ تمام بستی باشندوں کی شکایتوں کو وزیر موصوف تک پہنچایا جائے گا اور ان مسائل کا حل وزیر موصوف کر دئیں گے ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.