National

دہلی اسمبلی انتخاب کیلئے کانگریس نے دوسری گارنٹی کا اعلان کیا

34views

‘جیون رکھشا یوجنا، کے تحت دہلی والوں کو 25 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرے گی

نئی دہلی، 08 جنوری ( یو این آئی ) کانگریس نے آج دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ‘جیون رکھشا یوجناکے نام سے اپنی دوسری گارنٹی کا اعلان کیا۔
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے یہاں دہلی کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ‘جیون رکھشا یوجنا، کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، پارٹی کے ریاستی انچارج قاضی نظام الدین، پارٹی کے سینئر لیڈران ڈاکٹر یوگنند شاستری اور پروفیسر کرن والیہ موجود تھیں۔کانگریس نے اپنی دوسری گارنٹی ‘جیون رکھشا یوجنا، کے تحت دہلی کے لوگوں کو 25 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس کے ذریعے دہلی کا کوئی بھی شہری سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکے گا۔اس موقع پر مسٹر گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں لوگوں کی صحت کو دیکھتے ہوئے ہم نے مکھیہ منتری چرنجیوی یوجنا شروع کی تھی، جس کے تحت لوگوں کو 25 لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں علاج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت سی ٹی، اسکین، الٹراساؤنڈ جیسے تمام ٹیسٹ مفت میں کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس اسکیم کے تحت اعضاء کی پیوند کاری کی سہولت بھی مفت دستیاب ہے۔ آج ہم دہلی کے لوگوں کے لیے اسی طرح کی ‘جیون رکھشا یوجنا، کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس اسکیم کے نفاذ کے بعد لوگ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی یہ مجوزہ اسکیم دہلی کے لوگوں کے لیے ‘گیم چینجر،ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار دہلی میں کانگریس کی حکومت بننے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ملک کے لیے بھی اہم ہے۔مسٹر گہلوت نے کہا کہ مجوزہ اسکیم دہلی کے باشندوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پارٹی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس اسکیم کے اعلان کے دوران کانگریس کا انتخابی مہم کا نعرہ ہوگی ’’ ہر ضرورت پوری، کانگریس ہے ‘‘ ۔ ’’ضروری‘‘ بھی نمایاں طور پر دکھائی گئی ، جو ہر کسی کے لیے ضروری خدمات کو یقینی بنانے کے کانگریس کے ‘وعدے،کی عکاسی کرتی ہے۔اس دوران انہوں نے نام لیے بغیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مسلم کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن ترقیاتی کام نہیں ہو سکتے۔ اس کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کو مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔مسٹر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی ہوا زہریلی ہے، پانی آلودہ ہے اور کھانے میں ملاوٹ ہے، اس لیے دہلی کے لوگوں کے لیے یہ اسکیم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مقصد عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 6 جنوری (پیر) کو کانگریس نے ‘پیاری دیدی یوجنا، کا اعلان کیا تھا اور اس اسکیم کے تحت اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو اس نے خواتین کو ماہانہ 2500 روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ اسکیم کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے نے شروع کی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.