Jharkhand

تمام انتخابی عہدیداروں کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

39views

تمام اسٹیٹک سرویلنس ٹیموں اور فلائنگ اسکواڈ کو 10 نکاتی ایکشن پلان دیا گیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23اکتوبر: آنے والے اسمبلی انتخابات 2024 کے پیش نظر، بدھ کو آریہ بھٹ آڈیٹوریم میں تمام سٹیٹک سرویلنس ٹیموں، ویڈیو سرویلنس ٹیموں، فلائنگ اسکواڈز اور اخراجات کی نگرانی سیل کے ذریعہ تشکیل کردہ تمام اسسٹنٹ ایکسپینڈیچر مبصرین کے لیے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رانچی، ورون رنجن، سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس رانچی، چندن کمار سنہا، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر رانچی، دنیش کمار یادو، پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)، راجکمار مہتا ، پولس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی)، سمیت اگروال اور تمام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور اخراجات کی نگرانی سیل کے تمام عہدیدار موجود تھے۔ ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رانچی ورون رنجن کی طرف سے تمام سٹیٹک سرویلنس ٹیموں اور فلائنگ اسکواڈز کو 10 نکاتی ایکشن پلان دیا گیا جس کی روشنی میں کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ تمام ٹیموں کو ان کے کام اور ذمہ داریوں کے بارے میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر رانچی مسٹر دنیش کمار یادو نے بتایا اور اس کے اخراج کے تمام قائم شدہ طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں۔ رانچی کے سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن کمار سنہا نے سٹیٹک سرویلنس ٹیم اور فلائنگ اسکواڈ میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور انہیں چیکنگ کے مختلف عملی طریقہ کار کے بارے میں جانکاری دی ۔ ورکشاپ میں ایکسپینڈیچر مانیٹرنگ سیل کے آفیسر انچارج نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اخراجات کی مانیٹرنگ کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کے بارے میں معلومات دی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے شکوک و شبہات کا بھی ازالہ کیا ۔ ورکشاپ میں تمام چیک پوائنٹ انچارجز کو واضح ہدایات دی گئیں کہ چیکنگ کے دوران عام شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.