Bihar

ندا فائونڈیشن کے تحت مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد

13views

بہار شریف 29 نومبر(راست) ارض بہار شریف کے محلہ کٹرہ باغ، نئی سرائے میں واقع ندا فائونڈیشن جو کافی طویل وقت سے اپنا فلاحی و امدادی پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے۔اس کے تحت گزشتہ سالوں میں کئی دفعہ خون عطیہ پروگرام منعقد ہو چکا ہے۔علاوہ ازیں صحت جانچ کیمپ منعقد بھی ہوا اور آج خصوصی طور پر مفت آنکھ جانچ کیمپ منعقد ہوا ۔جس میں پٹنہ کے معروف اسپتال ویدانتا نیتر وگیان کیندر کے ڈاکٹر تنویر ،ڈاکٹر اندرجیت،شارق ادریس وغیرہ نے عوام کی آنکھ جانچ مفت میں کیں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے اس کیمپ سے استفادہ کیا ۔اس کیمپ کی خاص بات یہ رہی کہ اس دور میں جب ہمارا معاشرہ مذہب و ذات میں منقسم ہے۔مذہبی تعصبات سر چڑھ کر بول رہے ہیں اور مذہب کے نام پر لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو رہے ہیں ۔ایسے میں مذکورہ کیمپ میں بلا امتیاز مذہب و ملت آنکھوں کی مفت جانچ عمل پزیر ہوئی۔مذکورہ خبر ندا فائونڈیشن کے روح رواں منیر الرحمٰن نے دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ایسے کیمپوں کی معاشرے کو سخت ضرورت ہے۔کیونکہ فضائی الودگی،اشیائے خوردنی میں کیمیکل کے اثرات،غیر محفوظ پانی کی دستیابی وغیرہ کے مضر اثرات انسانی جسموں کو کھوکھلے ہی نہیں کر رہے ہیں بلکہ کئی ہلاکت خیز امراض کا باعث ہو رہے ہیں ۔جن سے انسانی زندگیوں کو خطرہء لاحق پیدا ہو گیا ہے ۔منیر الرحمٰن نے آگے کہا کہ علاج کی کمی یا علاج کی عدم دستیابی کے باعث ہزاروں لوگ وقت سے قبل لقمہء اجل ہو رہے ہیں گرچہ اگر ملک کا صاحب ثروت طبقہ چاہے تو ان کی زندگیاں بہ آسانی بچائی جا سکتی ہیں۔ندا فائونڈیشن نے ان ہی امور پر کافی غور و خوض کے بعد یہ امدادی و فلاحی قدم اٹھا اور اس قسم کا کیمپ منعقد کیا۔اللہ کا کرم ہے کہ اس کیمپ سے کثیر تعداد میں عوام نے استفادہ کیا اس قسم کے مفت جانچ اور خون عطیہ کیمپ کے علاؤہ ندا فائونڈیشن کے زیر اہتمام اسی نئی سرائے محلہ میں مدرسہ بھی پابندی سے چل رہا ہے جس میں کئی بچے قیام و طعام کے باہم دینی و دنیوی علوم حاصل کر رہے ہیں ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.