
پٹنہ ، 05؍ اکتوبر(راست)آج روٹری کلب آف پٹنہ کنکرباغ نے کیندریہ ودیالیہ-1، کنکرباغ میں کیریئر کاؤنسلنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ پروگرام کی صدارت روٹیرین ڈاکٹر راکیش پرساد، سابق ڈسٹرکٹ گورنر (پی ڈی جی ) نے کی، جنہوں نے کلیدی مقرر کے طور پر طلبہ سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر پرساد نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بعد دستیاب مختلف تعلیمی راستوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا، جس میں ڈگری اور ڈپلومہ کورسز، پیشہ ورانہ پروگرام، جیسے انجینئرنگ(بی ای ، بی ٹیک ، آئی ٹی آئی )، پیرامیڈیکل اسٹڈیز،ہوسپیٹلٹی، مینجمنٹ، فنانس وغیرہ کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی دلچسپیوں اور صلاحیتوں کے مطابق کریئر کا صحیح انتخاب کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس کے بعد ایک انٹرایکٹو سیشن ہوا جس میں طلباء نے کیریئر کے مختلف آپشنز پر اپنے سوالات پوچھے اور ان کے حل طلب کئے گئے۔سیشن کے اختتام پر روٹیرین اجیت کمار سنہا نے اسکول کے پرنسپل جناب ایم پی سنگھ کا اس تقریب کے انعقاد میں اپنے تعاون کے لیے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے تعاون کے لیے وائس پرنسپل مسٹر پرمود کمار، آئی ٹی ٹیچر اور دیگر عملہ کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا۔اپنی اختتامی تقریر میں وائس پرنسپل نے روٹری کلب پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں مزید کیرئیر کاؤنسلنگ کا انعقاد سیشنز کا انعقاد کرے، تاکہ طلباء کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں مزید رہنمائی حاصل ہو سکے۔روٹری کلب کی جانب سے پی پی روٹیرین ڈاکٹر شنکر ناتھ نے پرنسپل کو ایک یادگاری تحفہ پیش کیا۔ پی پی روٹیرین ایس این سنگھ اور روٹیرین نرنجن کمار نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور اسے کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا ۔
