198
شمالی بھارت میں سرد لہر بڑھ رہی ہے۔ قومی راجدھانی میں بھی آج کی صبح سرد رہی اور گھنا کہرا چھایا رہا۔ آج صبح دلّی میں درجہ حرارت 9 اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔شہر کے مختلف حصوں میں125 میٹر سے بھی کم فاصلے پر بھی صاف دکھائی دے رہا تھا۔ قومی راجدھانی خطے کے زیادہ تر علاقوں مین اسی طرح کی ویزیبلٹی تھی۔
دلّی میں ہوا کا معیار بہت ہی خراب زمرے میں ہے۔ ہوا کے معیار کے اشاریہ کے مطابق یہ 400 کے قریب ہے۔ دلّی ایئرپورٹ نے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ گھنے کہرے کی وجہ سے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی متاثر ہونے کے بعد یہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کچھ پروازیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔