International

جنوبی لبنان میں جھڑپیں،اسرائیل کا آپریشن وسیع کرنے کا اعلان،12 فوجی ہلاک

17views

بیروت 08 اکتو بر (ایجنسی) اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کی سرحد پر اپنی زمینی افواج کو کمک فراہم کرنے اور متعدد سرحدی مقامات پر اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے اعلان کے ساتھ ہی لبنان کے کئی قصبوں میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جھڑپوں اور چھاپوں نے سرحدی قصبوں یارون، یارین، کفر کرالاہ اور مارون الراس کے ساتھ ساتھ بلیدہ اور دیگر کونشانہ بنایا گیا۔نامہ نگار نے مزید کہا تین حملے جنوب میں واقع قصبے نبطیہ التحتا میں کیے گئے۔اسرائیلی بمباری سے بنت جبیل کے علاقے کے ساتھ ساتھ ساحلی شہرصور کو بھی نشانہ بنایا جہاں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔دریں اثناء لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں 10 فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے جس نے جنوب میں یونین آف بنت جبیل میونسپلٹی کی عمارت کو نشانہ بنایا۔حزب اللہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ بالائی الجلیل اور شہر حیفا کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔جبکہ العربیہ/الحدث کے نامہ نگارنے وضاحت کی ہے کہ آج اسرائیل کی جانب داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد 60 سے زائد ہوگئی ہے۔بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کی طرف تقریباً 135 میزائل داغے گئے۔تل ابیب نے جنوبی غزہ سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طرف سے داغے گئے متعدد راکٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کچھ راکٹ اپنے اہداف پر جا گر۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر کل ہونے والی جھڑپوں میں ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔فوج نے پہلے اعلان کیا تھا کہ سرحد پر جھڑپ میں ایک فوجی بھی مارا گیا اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔جنوبی لبنان میں محدود زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریبا ایک ہفتے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.