پٹنہ، 25 دسمبر:۔ راجدھانی پٹنہ میں بدمعاش بے خوف ہوگئے ہیں۔ عام لوگوں کے قتل کے بعد اب پولیس بھی شہر میں محفوظ نہیں ہے۔ تازہ معاملہ بیور تھانہ کے تحت کرشنا وہار کالونی کا ہے جہاں پولیس اوربدمعاشوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ سامنے ایا ہے۔ مسلح بدمعاشوں نے دانا پورانسپکٹر کو گولی مارکرزخمی کردیا۔ فی الحال انسپکٹر پھولن کماررام کا علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے موقع سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔معاملہ بیرپور تھانہ علاقہ کا ہے ، جہاں اطلاع کی بنیاد پر پولیس بدمعاشوں کو گرفتار کرنے پہنچی تھی۔ انسپکٹر نے دوبدمعاشوں کو پکڑا تھا لیکن بدمعاشوں نے انسپکٹر کے ہاتھ پر گولی مار دی۔ اس کے بعد بھی انسپکٹر نے دونوں بدمعاشوں کو قابو میں رکھا اور دیگر پولیس موقع پر پہنچ کر انہیں علاج کے لیے اسپتال لے گئی،بدمعاشوں کو پکڑ کر تھانہ لایا گیا جہاں ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
واضح ہو کہ کرشنا وہار کالونی میں رات جرائم پیشہ افراد ٹیلی کام ٹاور سے بیٹریاں چوری کر رہے تھے ، اسی دوران بیورتھانہ کے ایک انسپکٹر کو بدمعاشوںنے گولی مار دی۔ پورے واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے اے ایس پی دانا پور وکرم سنگھ نے بتایا کہ بیور تھانہ انچارج کو اطلاع ملی کہ دیر رات کچھ چور کرشنا وہار کالونی میں ٹاور میں نصب بیٹری چوری کرنے میں مصروف ہیں۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی بیورتھانہ کی پولیس ڈائل 112 کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی ، جہاں سات کی تعداد میں جرائم پیشہ افراد موجود تھے۔
180
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
سرمایہ دارانہ نظام میں عام لوگوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں:- پروفیسر آنند کمار
پٹنہ 17 نومبر 2024(راست) بہار پردیش راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں "بھارت کے موجودہ سیاسی منظر نامے میں...
برسا منڈ کی 150 ویں جینتی پر وزیر اعظم نے چاندی کا سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ ؍ رانچی، 15 نومبر:۔ وزیر اعظم نریندر مودی دیوگھر ایئرپورٹ سے جموئی پہنچے۔ وزیر اعظم کے...
شراب بندی غریبوں پر ظلم، اسمگلنگ کو فروغ دیتی ہے: پٹنہ ہائی کورٹ
پٹنہ، 15 نومبر:۔ (ایجنسی) بہار کی پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں نافذ شراب پر پابندی کے قانون کے منفی...
جامعہ رحمانی کے سالانہ اجلاس میں فکر و نظر آفیشئل چینل کا نام فکر و نظر ٹی وی کرنے کا اعلان
فکر و نظر ٹی کے نئے لوگو اور ویب پورٹل کی رونمائی، مک بھر سے مبارکبایوں کا سلسلہ مونگیر 11...