National

سی آئی ایس ایف خواتین بٹالین خواتین کو ملک کے دفاع میں حصہ لینے کی ترغیب دے گی: شاہ

10views

نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو کہا کہ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی پہلی خواتین بٹالین کا قیام ملک کی حفاظت کے اہم کام میں حصہ لینے کی خواتین کی خواہشات کو پورا کرے گا۔مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’”قوم کی تعمیر کے ہر شعبے میں خواتین کی حصہ داری بڑھانے کے مودی جی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک مضبوط قدم کے طور پر، مودی حکومت نے سی آئی ایس ایف کی پہلی مکمل خواتین بٹالین کے قیام کو منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا، “ایک ایلیٹ دستے کے طور پر ابھرنے کے لیے، خواتین کی بٹالین ملک کے اہم انفراسٹرکچر، جیسے ہوائی اڈوں اور میٹرو ریل کی حفاظت اور کمانڈوز کی شکل میں وی آئی پی سیکورٹی کی ذمہ داری اٹھائے گی۔ یہ فیصلہ یقینی طور پرقوم کے دفاع کے اہم کام میں شامل ہونے کے لئے زیادہ خواتین کی خواہشات کو پورا کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے منگل کو سی آئی ایس ایف کی پہلی آل ویمن بٹالین کے قیام کو منظوری دی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.