Jharkhand

وزیر اعلیٰ ہیمنت کو ہائی کورٹ سے ملی راحت برقرار

88views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 16 دسمبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ہائی کورٹ سے دی گئی راحت اگلی سماعت تک برقرار رہے گی۔ ہائی کورٹ نے پچھلی سماعت میں رانچی کے ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر روک لگا دی تھی۔ جس میں چیف منسٹر ہیمنت سورین کے خلاف ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے ذریعہ درج شکایت کے معاملے میں رانچی کے ایم پی ایم ایل اے کی طرف سے ذاتی حاضری سے استثنیٰ کے لئے دائر درخواست کو رانچی کے ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے مسترد کردیا اور انہیں عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے حکم کے خلاف سی ایم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ چیف منسٹر ہیمنت سورین کی عرضی پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس انیل کمار چودھری کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اب عدالت اس کیس کی سماعت 16 جنوری کو کرے گی۔ سی ایم ہیمنت سورین کی طرف سے وکیل پیوش چتریش، دیپانکر رائے اور شرے مشرا نے بحث کی۔ ہائی کورٹ نے ای ڈی کو اگلی سماعت تک جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.