Jharkhand

وزیر اعلیٰ ہیمنت آج ٹرانسپورٹ نگر فیز ۔1 کا افتتاح کریں گے

31views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ کے سکرہٹو میں ریاست کا پہلا ٹرانسپورٹ نگر فیز۔ 1 تیار ہے۔ جمعرات، 3 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اس کا افتتاح کریں گے اور اسے عام لوگوں کے حوالے کریں گے۔ جمعرات کو ہی وزیر اعلیٰ ٹرانسپورٹ نگر فیز 2 کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ، ریاستی شہری ترقیات اور مکانات کے وزیر حفیظ الانصاری، راجیہ سبھا کے رکن مہوا ماجی اور کانکے کے ایم ایل اے سمری لال مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ جانکاری کے مطابق شہری ترقی اور ہاؤسنگ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سنیل کمار آج شام افتتاحی مقام اور سنگ بنیاد رکھنے کی جگہ کا معائنہ کریں گے اور تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.