رانچی، 8 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لیے رانچی کے باریاتو کے ہل ویو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ماں ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی ایم کی والدہ کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں یہ مسئلہ سینے میں انفیکشن کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صورتحال قابو میں ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے ہیمنت سورین کے والد اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے صدر شیبو سورین کی صحت نئی دہلی میں بگڑ گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں سر گنگارام ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ معلومات کے مطابق، شیبو سورین کو پہلے جنرل چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں داخل کرنے کے لیے کہا۔ وزیر اعلیٰ کے والد ہر چند ماہ بعد سر گنگارام ہسپتال میں چیک اپ کے لیے جاتے ہیں۔
153
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...