
انقرہ، 17 فروری (یو این آئی) ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ہمیں شام اور ترکیہ کے ساتھ ساتھ عراق اور کردوں دونوں کے مفادات کے لئے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ نے ٹی آر ٹی ورلڈ پرں ایجنڈے کے بارے میں جائزہ لیا۔مسٹر فیدان نے کہا کہ صدر ر جب طیب ایردان کی قیادت میں “قابل اعتماد اور مضبوط شراکت دار” کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ یورپی ممالک یوکرین، مشرق وسطیٰ اور امریکہ کے یورپ سے انخلا کے امکان جیسے مسائل پر غور کر رہے ہیں ۔مسٹر فیدان نے کہا کہ انقرہ نے شام، عراق اور دیگر جگہوں پر دہشت گردی اور عدم استحکام جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے اچھی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے اور نہ صرف ان کے خلاف جنگ لڑی ہے بلکہ بار بار یہ بھی ثابت کیا ہے کہ وہ ایک قابل اعتماد اتحادی اور شراکت دار ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے / وائی پی جی کا قبضہ روکنا شام میں نئی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ کچھ بہت ہی مشکل مسائل پر کام کیا جا رہا ہے ، فدان نے کہا کہ ہمیں شام اور ترکیہ کے ساتھ ساتھ عراق اور کردوں دونوں کے مفادات کیلئے پی کے کے سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے ایک “کثیر المقاصد دہشت گرد تنظیم” ہے ، فدان نے کہا کہ وہ صرف ترکیہ کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں۔ وہ ایران کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ عراق کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ شام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ لہٰذا میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ مل کر اس وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔
