Jharkhand

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

56views

حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا؛صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26 نومبر:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سوموار کی رات وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جھارکھنڈ کا وزیر اعلی بننے کے بعد یہ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ انہیں 28 نومبر کو رانچی کے مورہابادی میدان میں ’ابوا ‘حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور گانڈے سے نو منتخب ایم ایل اے کلپنا سورین بھی ان کے ساتھ تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ اطلاع اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ دی ہے، انہوں نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند سے بھی ملاقات کی
اپنے دہلی دورے کے کے دوران وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کی۔ اس میٹنگ کی جانکاری پی ایم او نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے دی۔ دروپدی مرمو جھارکھنڈ کی گورنر بھی رہ چکی ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات کو رسمی ملاقات قرار دیا جا رہا ہے۔
سونیا گاندھی سے بھی ملے ہیمنت
ہیمنت سورین اتوار کو ہی دہلی پہنچے تھے۔ دہلی آنے سے پہلے انہوں نے کاشی وشوناتھ مندر ودھیانچلدھام میں پوجا کی۔ ان کی اہلیہ کلپنا سورین بھی دہلی میں ان کے ساتھ ہیں۔ دو دن پہلے ہیمنت سورین نے دہلی میں سونیا گاندھی اور سی ایم اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے بھی ملاقات کی تھی۔
کھرگے ، راہل، پرینکا کو بھی دعوت
منگل کو انہوں نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ انہیں 28 نومبر کو رانچی میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں تقریب حلف برداری میں مدعو کیا۔
کئی ریاستوں کے وزرا اعلیٰ بھی مدعو
جھارکھنڈ کے 14ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر ہیمنت سورین کی حلف برداری کی تقریب 28 نومبر کو رانچی کے مورہابادی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ تقریب شام 4 بجے ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کچھ دیگر وزرا بھی حلف اٹھا سکتے ہیں۔ ہیمنت سورین کو اتوار کو انڈیا بلاک ایم ایل ایز نے اپنا لیڈر منتخب کیا۔ جے ایم ایم نے کہا ہے کہ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو، بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، عام آدمی پارٹی کے قومی صدر اروند کیجریوال، سی پی آئی ایم ایل کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ سمیت تمل ناڈو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ دہلی، پنجاب، کرناٹک، ہماچل پردیش، تلنگانہ اور جموں و کشمیر کے وزرائے اعلیٰ کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.