جدید بھارت نیوز سروس
جمشید پور، 19اکتوبر: آزاد سماج پارٹی کی قومی صدر و ایم پی نگینہ چندر شیکھر آزاد نے جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی، پہلے نوٹیفکیشن میں 6 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں جھارکھنڈ آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے ریاستی صدر کاشف رضا صدیقی کو جمشید پور ویسٹ سے امیدوار قرار دیا گیا، ریاستی صدر کاشف رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی صدر کم ایم پی چندر شیکھر آزاد جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور مجھے جمشید پور ویسٹ سے امیدوار بنایا، انہوں نے مزید کہا کہ آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) پورے جھارکھنڈ میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی اور استحصال زدہ اور محروم لوگوں کی مضبوط آواز بنے گی۔ کاشف رضا نے کہا کہ تعلیم، صحت، روزگار، نقل مکانی، سیکورٹی، احترام، ذات شماری، ذات کا سرٹیفکیٹ، موب لنچنگ قانون، کسانوں کی ترقی، آبی، جنگل اور زمین کی لوٹ مار سے قبائلیوں کا تحفظ، جھارکھنڈ کی ماٹی کا احترام پیدا کرنا اور اس کے باشندوں کو ان کے حقوق فراہم کرنا، دلتوں، مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کی سیاسی شناخت بنانا، آبادی کے تناسب سے انہیں اقتدار میں حصہ دینا، دلت برادری کے لیے ذات کا سرٹیفکیٹ بنانا، عام تعلیم کی پالیسی کو نافذ کرنا، جھارکھنڈیوں کو سرکاری اور غیر سرکاری ملازمتوں میں 75 فیصد ریزرویشن دینا ہماری ترجیح ہوگی۔ اور صفائی کے کارکنوں کو مستقل ملازمتیں فراہم کرناہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمشید پور ویسٹ کے علاوہ 5 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں ہزاری باغ صدر، کانکے، بشرام پور، حسین آباد، ڈالٹن گنج سیٹیں شامل ہیں۔
31
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسمبلی کا خصوصی اجلاس: ربندر ناتھ مہتو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب
گورنر کے خطاب کے بعد ہیمنت حکومت آج اکثریت ثابت کرےگی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 10 دسمبر:۔ رابندر ناتھ مہتو...
نجی نرسنگ ہوم، ہسپتالوں اور ڈائیگنوسٹک مراکز کی نگرانیکیلئے ریگولیٹری باڈی بنائی جائے گی: وزیر ڈاکٹر عرفان
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 10 دسمبر:۔ ریاست کے پرائیویٹ نرسنگ ہوم، ہسپتالوں اور تشخیصی (ڈائیگنوسٹک) مراکز کی من مانی کو...
پینے کے پانی کے محکمے میں آؤٹ سورس تقرری کے حکم پر روک
کنٹریکٹ ملازمین کو نہیں ہٹایا جا سکتا: ہائی کورٹ جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 10 دسمبر:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کنٹریکٹ...
صدر ایس ڈی او ظہور عالم نے پرتاپ پور بلاک کا دورہ کیا
سرکاری اسکولوں، پی ڈی ایس کی دکانوں، ہسپتالوں اور سرکاری اسکیموں کی چھان بین کی جدید بھارت نیوز سروسچترا، 10...