12
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6 فروری:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی فوجداری رٹ کی جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جمعرات کی سماعت کے دوران، ریاستی حکومت نے اپنا جواب داخل کرنے کے لیے وقت لیا تھا۔ جس کے بعد عدالت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی اگلی سماعت کے لیے آٹھ ہفتے بعد تاریخ مقرر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خلاف تعزیری کارروائی پر روک لگانے کے حکم کو اگلی سماعت تک بڑھا دیا ہے۔ جسٹس انیل کمار چودھری کی عدالت نے اس کیس کی سماعت کی۔ چیف منسٹر ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں فوجداری رٹ دائر کی ہے۔ جس میں انہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ان کے خلاف ضلع چائباسا میں درج ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔