Jharkhand

وزیر اعلیٰ نے جھارکھنڈ کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی

224views

رانچی، یکم جنوری:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ مسٹر ہیمنت سورین نے ریاست کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نئے سال 2024 کے موقع پر آپ سب کو بہت بہت مبارکباد اور نیک تمنائیں ۔ ایشور کرے یہ سال آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں لائے۔ سب کو صحت مند، شاد و آباد اور خوشحال رکھے۔ میری خواہش یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جھارکھنڈ کے بہادر شہیدوں اور عظیم تحریک کرنے والوں کے خوابوں کی ریاست کی تعمیر کی طرف مل کر آگے بڑھنا چاہئے۔ اس کی جڑوں کو سیراب کرکے ریاست کو مضبوط بنائیں۔ جئے جوہار، جئے جھارکھنڈ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.