Jharkhand

جے ایم ایم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں: چمپائی سورین

81views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 دسمبر:۔ سابق وزیر اعلیٰ  چمپائی سورین نے جے ایم ایم میں واپس آنے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایک بار پھر کچھ نیوز پورٹلز کی جانب سے میرے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایک سازش کے تحت حمایتیوں میں انتشار پیدا کرنے اور بار بار مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں آپ کو واضح الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں جہاں بھی ہوں، مستقبل میں بھی وہیں رہوں گا۔ کسی بھی صورت میں، میرا اس پارٹی میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.