National

رول 267 پر چیئرمین کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے: دھنکڑ

17views

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی ) راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے کہا ہے کہ رول 267 پر چیئرمین کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے اور اسے اختلافات کی وجہ نہیں بننا چاہئے۔چیئرمین نے بدھ کو ایوان میں ضابطہ 267 کے تحت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے 18 نوٹسز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رول 267 کے تحت چیئرمین کا فیصلہ حتمی ہے اور اسے قبول کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں میں ایوان نے ضابطہ 267 کے تناظر میں ہر بار اجتماعی نقطہ نظر کا مظاہرہ کیا ہے۔ ب مذاکرات ، مکالمے، غور و فکر اور ضوابط کی پابندی کے ذریعے ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ اس سے ایک مثال قائم کی جائے۔مسٹر دھنکڑنے کہا کہ یہ ایوان سینئر لوگوں کا ایوان ہے اور ایوان بالا یعنی ریاستوں کی کونسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی جو روایات قائم ہوئی ہیں ان پر عمل کیا جانا چاہئے۔ چیئرمین کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے اور اختلاف رائے پیدا نہیں ہونا چاہیے۔دہلی میں امن و قانون کی صورتحال، اتر پردیش کے سنبھل اور منی پور میں تشدد اور اڈانی گروپ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ایوان میں 18 نوٹس دیے گئے۔ یہ نوٹس عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا، ناصر حسین اور کے سی وینوگوپال اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹاس اور سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو سمیت 18 اراکین نے دیے ہیں۔چیئرمین نے کہا کہ یہ نوٹس مختلف دفعات اور حالات کی وجہ سے قبول نہیں کیے جا رہے ہیں۔ ان تمام معاملات کو ضابطے کے مطابق اٹھانے کا موقع ملے گا۔ دوسرے ضابطے یہ بتاتے ہیں کہ ان مسائل کو کسی نہ کسی شکل میں قراردادوں کے ذریعے اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس لیے یہ نوٹس مسترد کیے جا رہے ہیں۔دھنکڑنے کہا کہ ایوان کے سفر کو ضابطہ 267 کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔ گزشتہ 30 برسوں میں اس بات سے قطع نظر کہ کوئی بھی سیاسی جماعت حکومت میں رہی ہو، یہ اصول گاہے بگاہے استعمال ہوتا رہا ہے۔ ہر بار اس کے استعمال کے پس منظر میں ایک اجتماعی نقطہ نظر رہا ہے، تمام فریقوں کے درمیان رابطے اور تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا ہے۔مسٹر دھنکڑ نے کہا ’’میں اس ایوان کے اراکین سے اپیل کرتا ہوں کہ اس تاریخی دن پر جو کہ آئین کو اپنانے کی صدی کے چوتھے مرحلے کا پہلا دن ہے، آئیے کارکردگی کی سطح میں اضافہ کریں۔ “آئیے ایک ایسا ماحول بنائیں جو بحث، مکالمے، غور و فکر اور ضوابط کی پابندی کے ذریعے ایک مثال قائم کرے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.