National

اروند کیجریوال اپنی گرفتاری سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے

212views

نئی دہلی: اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دراصل، منگل کو اروند کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے انہیں راحت نہیں دی۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ تفتیشی ایجنسی ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے ذریعہ ان کی گرفتاری درست ہے۔

اس معاملے میں اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ جہاں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیجریوال کے وکیل کیس پر جلد سماعت کا مطالبہ کریں گے۔ ہائی کورٹ سے کوئی راحت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد، عام آدمی پارٹی (عآپ) نے منگل کو کہا تھا کہ چیف منسٹر اروند کیجریوال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

عآپ نے یہ بھی دعوی کیا، ’’نام نہاد ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کیجریوال اور ان کی پارٹی کو ختم کرنے کی سب سے بڑی سیاسی سازش ہے۔‘‘ ای ڈی نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کیجریوال کو گرفتار کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد، سینئر عآپ لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ اس کیس میں اروند کیجریوال کو وہی راحت دے گی جیسی اس نے پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے کو ضمانت دے کر دی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.