International

فلسطینیوں کی قیمت پراسرائیل کے ’حق دفاع‘ کے حامی نہیں: کینیڈا

257views

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کے روز کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے، تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی انصاف کی قیمت فلسطینی شہریوں کا قتل عام نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے X پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ پر یہ بھی کہا: “ہم غزہ کے شہریوں، خاص طور پر بچوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات کے بارے میں بہت فکر مند ہیں، اور ہم انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ وہاں امداد پہنچائی سکے۔ “

ٹروڈو نے “حماس کے زیر حراست افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی” پر زور بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنے شہریوں اور تمام غیر ملکی شہریوں کو غزہ سے نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے سات اکتوبر سے شروع کیے گئے حملوں کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں ۔جن میں زیادہ تر بچے، خواتین اور عام شہری تھے۔

غزہ وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے متاثرین کی تعداد 8,805 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق کہ 24,000 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.