National

سی اے اے: مرکزی حکومت ہیلپ لائن نمبر جاری کرنے کی کر رہی تیاری

104views

مرکزی حکومت کے ذریعے سی اے اے نافذ کیے جانے کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے، مگر حکومت کو گویا اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔ ایک دن قبل اس نے موبائل ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا، اور اب خبر یہ ہے کہ اس کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو، سکھ، جین، پارسی، بدھ اورعیسائی مذاہب کے لوگوں کی آسانی کے لیے حکومت ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند لوگوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ہیلپ لائن نمبر پر سی اے اے کے تحت شہریت حاصل کرنے والے سی اے اے قانون کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ہندوستان میں کہیں سے بھی کال کر سکیں گے۔ یہ سہولت صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک دستیاب رہے گی۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون 1955 میں ترمیم کر کے حکومت نے پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہندو، سکھ، جین، پارسی، بدھ اور عیسائی برادریوں کے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے یہ بل 9 دسمبر 2019 کو لوک سبھا میں پیش کیا تھا اور اسی دن یہ منظور بھی ہوگیا تھا۔ لوک سبھا میں اس کے پاس ہونے کے دو دن بعد 11 دسمبر 2019 کو راجیہ سبھا سے بھی اسے منظوری مل گئی تھی اور اگلے ہی دن صدر کی بھی منظوری مل گئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.