National

بلندشہر: گیس بلاسٹ حادثے میںچھ کی موت

16views

بلندشہر:22اکتوبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے سکندرآباد علاقے میں پیر کی دیر شام رسوئی گیس کے پھٹنے سے منہدم مکان کا ملبہ صاف کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں دیر رات ایک اور زخمی کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔شام تقریبا آٹھ بجے آشاپوری کالونی میں ایک خاتون رات کا کھانا بنارہی تھی گیس سلنڈر میں زور دار دھماکہ ہوا اور دو منزلہ مکان زمین دوز ہوگیا۔ڈی ایم سی پی سنگھ اور سینئر ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ آشا کالونی میں ریاس الدی نامی ایک شخص کام کرتا ہے۔ کل رات آٹھ بجے اس کی بیوی گھر پر کھانا بنارہی تھی کہ تبھی سلنڈر پھٹنے کے بعد مکان منہدم ہوگیا۔کنبے میں 17-18 لوگ رہ رہے تھے۔سلنڈر پھٹنے کے واقعہ سے تین خواتین سمیت چھ افراد کی موت ہوگئی۔ اطلاع پر ایس پی سٹی، ایس ڈی ایم ، سی او اور دمکل کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ اور راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔ فی الحال جے سی بی کی مدد سے ابھی بھی ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ ڈی ایم سی پی سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریاس الدین کے کنبے میں 18 لوگ رہ رہے تھے۔ ان میں آتھ زخمیوں کو سرکاری اسپتال بلندشہر میں داخل کرایا گیا ہے۔چیف میڈیکل افسر ونے کمار نے بتایا کہ سکندرآباد حادثے میں فاروز اور سراج الدین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔مہلوکین میں ریاض الدین عرف راجو(50)، ان کی بیوی رخسانہ(45)، بیٹاسلمان(16)، بیٹی تمنا(24)،تمنا کی بیٹی حفصہ(03) اور آس محمد شامل ہیں۔ نازک حالت میں زخمی سراج الدین(30)، شارہ رخ(28) کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.