JharkhandSports

انٹرنیشنل کک باکسنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے دونوں کھلاڑیوں کا ایئر پور پر شاندار استقبال

43views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،9؍فروری: آج جھارکھنڈ کے دو انٹرنیشنل کھلاڑی ریحان مصطفیٰ اور پریانشو اگروال نے انٹرنیشنل کک باکسنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ریاست کا نام روشن کیا ۔ یہ مقابلہ 1-5 فروری کو کے ڈی یادو انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کک- باکسنگ ایسوسی ایشن کے ذریعہ دونوں کھلاڑیوں اور انٹرنیشنل ریفری اور کوچ راج کمار ٹھاکر کا آج برسا منڈا ایئر پورٹ پر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئر مین بی سی ٹھاکر، ایگزیکیوٹیو صدر ونے سنہا، ورکنگ سکریٹری غلام جاوید، خازن پروین کمار، رانچی ضلع کک باکسنگ کے خزانچی کمل کشور کچھپ اور جوائنٹ سکریٹری ابرار انصاری نے مبارکباد دی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.