
66views
ای وی ایم، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر آلات کا لیا جائزہ
جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو، 29 دسمبر:۔ بوکارو کے ڈی سی وجئے جادھو نے سنیچر کو کیمپ 2 میں واقع ای وی ایم گودام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ای وی ایم گودام میں سیکورٹی سمیت دیگر نکات کی چھان بین کی اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی الیکشن آفیسر پریم چند سنہا سے معلومات لی۔ انہوں نے وہاں رکھے ہوئے ای وی ایم، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر آلات کی حالت اور دیکھ بھال کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو ہر ماہ گودام کی حالت کا جائیزہ لینا ہوتا ہے اور دیکھ بھال اور تکنیکی آلات کی حالت سے متعلق رپورٹ کیبنٹ الیکشن ڈیپارٹمنٹ کو بھیجنا ہوتی ہے۔
