Monday, January 19, 2026
ہومBiharمہارانا پرتاپ کی برسی پرپروگرام کا انعقاد

مہارانا پرتاپ کی برسی پرپروگرام کا انعقاد

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی شرکت؛ خراجِ عقیدت پیش کیا

پٹنہ، 19 جنوری: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پیر کو ‘راشٹریہ سوابھیمان دیوس ‘ (قومی یومِ خودداری) کے موقع پر منعقدہ مہارانا پرتاپ کے یومِ وفات کے پروگرام میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج ایم ایل سی سنجے سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ 22، اسٹرینڈ روڈ پر مہارانا پرتاپ کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مہارانا پرتاپ کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور انہیں سلامی دی۔ پروگرام میں ایم ایل سی سنجے سنگھ نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وزیر آبی وسائل وجے کمار چودھری، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا، وزیر دیہی ترقی شرون کمار، وزیر دیہی تعمیرات اشوک چودھری، وزیر زراعت رام کرپال یادو، وزیر برائے خوراک و تحفظِ صارفین لیشی سنگھ، وزیر پی ایچ ای ڈی سنجے کمار سنگھ، جے ڈی یو کے صوبائی صدر اور رکن اسمبلی امیش کشواہا، ایم ایل سی سنجے سنگھ، ایم ایل سی رینا یادو، رویندر پرساد سنگھ، جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری منیش کمار ورما، سابق وزیر سومیت کمار سنگھ، ریاستی شہری کونسل کے جنرل سکریٹری اروند کمار سمیت دیگر معززین اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات