مدھو پور ،۲۳؍اکتوبر(راست)ہزاروں بی جے پی کارکنان اور حامیین بدھ کو شیخ پورہ میں سابق وزیر راج پالیوار کی رہائش گاہ پر ایک نئے اعلان کی امید کے ساتھ جمع ہوئے۔ اس موقع پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر راج پالیوار نے کہا کہ بدلی ہوئی سیاسی صورتحال ایک سازش کے ذریعے کی گئی۔ 1980 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قیام کے بعد مدھو پور سے الیکشن جیتنے کے لیے تمام سیاسی تجربات کیے گئے لیکن تمام تجربات ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ 2004-05 کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے میرے جیسے ایک عام کارکن کو مدھو پور سے اپنا امیدوار بنایا، سب کی کوششوں اور عوام کے حمایت سے مدھو پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا جھنڈا لہرایا گیا۔ میری جیت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کو لگا کہ مدھو پور سے کوئی بھی الیکشن جیت سکتا ہے۔ سال 2009 میں جب میرا ٹکٹ منسوخ ہوا تو بھارتیہ جنتا پارٹی تیسرے نمبر پر آگئی۔ سال 2014 میں مجھے دوبارہ امیدوار بنایا گیا اور پھر بی جے پی کا جھنڈا لہرایا۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں ایک سازش رچی گئی۔ کچھ لوگ راج پالیوار کو ناگوار لگنے لگے۔ ہندو ووٹ تقسیم ہوئے، میں الیکشن ہار گیا۔ جب بھی بی جے پی مدھو پور سے جیتی ہے، پارٹی نے ریاست میں حکومت بنائی ہے۔ اس بار بھی مجھے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا اور ٹکٹ صاحب ثروت کو دے دیا گیا۔ میں نے جھارکھنڈ کے ریاستی انچارج مرکزی وزیر زراعت ،شیوراج سنگھ چوہان، شریک انچارج آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت وشوا شرما اورریاستی صدر بابولال مرانڈی سے بات کی ہے، میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ مدھو پور سے پارٹی کے کسی زمینی اور حقیقی کارکن کو ٹکٹ دیں اور ہم اسے جیتنے کے بعد رانچی بھیجنے کا کام کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی دو دن کے اندر فیصلہ لے ورنہ راج پالیوار اپنا فیصلہ لیں گے۔
24
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...