Jharkhand

سملیہ میں بی جے پی لیڈر اور جاوید منصوری کانگریس پارٹی میں شامل

102views

جاوید منصوری کے آنے سے کانگریس پارٹی مضبوط ہوگی: اجے ناتھ شاہدیو

جدید بھارت نیوز سروس:رانچی ، 8نومبر: کانگریس اور انڈیا الائنس کے ہٹیا اسمبلی امیدوار اجے ناتھ شاہد دیو کے سامنے سملیہ میں بی جے پی لیڈر اور سملیہ انجمن اسلامیہ صدر جاوید منصوری کی قیادت میں اپنے ہزاروں دوستوں کے ساتھ کانگریس کی رکنیت لی۔ اجے ناتھ شاہدیو نے پارٹی کا پٹا پہنا کر اور پارٹی کی رکنیت کا فارم بھروا کر کانگریس پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اجے ناتھ شاہدیو نے کہا کہ جاوید منصوری جیسے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت سے ہٹیا اسمبلی حلقہ میں پارٹی مضبوط ہوگی۔ اس موقع پر جاوید منصوری نے کہا کہ کانگریس پارٹی نظریات اور ثقافت کی جماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ماضی کو بھول کر مستقبل کی حفاظت کے لیے کانگریس پارٹی کی طرف قدم بڑھائیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے اور ہمیشہ ترقی پر سیاست کرتی ہے۔ ہٹیا اسمبلی سے مکمل حمایت کانگریس پارٹی کو جا رہی ہے۔ اس موقع پر قمر الحق، حسمکھ منصوری، ظاہر منصوری، ابیش منصوری، ہاسم منصوری، راجندر اورائوں، نسیم منصوری، سمیم منصوری، مہاویر اورائوں سمیت ہزاروں لوگ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.