بھونیشور، 26 دسمبر (یو این آئی) بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو کہا کہ ان کی پارٹی مرکزی حکومت کے مظالم کے خلاف لڑائی جاری رکھے گی اور ایک مضبوط علاقائی پارٹی کے طور پر اڈیشہ کے مفادات کی حفاظت کرے گی۔بی جے ڈی کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر شنکھا بھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پٹنائک نے کہا کہ پارٹی اگلے 100 سالوں تک اڈیشہ کے لوگوں کی خدمت کرتی رہے گی۔پارٹی کارکنوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیشہ کے لوگوں کی محبت اور حمایت اور ممبران کی سخت محنت کی وجہ سے بی جے ڈی ایک مضبوط علاقائی طاقت بن گئی ہے۔پارٹی کے قیام کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن یعنی 26 دسمبر 1997 کو، پرجوش بیجو بابو کے نظریات اور اور وژن سے متاثر ہو کربیجو جنتا دل کا قیام عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سے لوگوں کو پارٹی کی بقا پر شک تھا اور کچھ کا یہ بھی ماننا تھا کہ یہ نہ تو بڑھے گی اور نہ ہی کامیاب ہو گی۔مسٹر پٹنائک نے کہا کہ، “حالانکہ، آپ کی سخت محنت اور اڈیشہ کے لوگوں کے آشیرواد سے، بیجو جنتا دل نے پانچ انتخابات جیتے ہیں اور اسے ریاست کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہواہے۔انہوں نے گزشتہ 24 سالوں میں بی جے ڈی حکومت کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے اڈیشہ کو ایک مضبوط اور خوشحال ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ اوڈیشہ، جو کبھی غذائی اجناس کے لیے دوسری ریاستوں پر منحصر تھا، اب بین الاقوامی سطح پر غذائی اجناس برآمد کرتا ہے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ایک ماڈل ریاست بن گیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، “2000 میں، ریاست اوور ڈرافٹ کے ساتھ جدوجہد کر رہی تھی، لیکن آج اس کا بجٹ سرپلس رہتا ہے۔ “اڈیشہ خواتین کو بااختیار بنانے، مالیاتی نظم و ضبط میں ایک رہنما ہے اور اسے دنیا کی کھیلوں کی راجدھانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
حالیہ انتخابات میں شکست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، مسٹرپٹنائک نے کہا، میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ ہم پچھلا الیکشن کیسے ہارگئے، لیکن مجھے واضح کرنے دیجئے کہ ہم نہیں ہارے ۔ ہم نے لوگوں کا اعتماد نہیں کھویا ہے۔‘‘بی جے ڈی سربراہ نے کہا،بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جھوٹ، جھوٹے وعدوں اور عوام کو گمراہ کرکے اقتدار میں آئی ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کو ہم سے کم ووٹ ملے۔ “ہماری غلطی ان کے جھوٹ اور منفی مہمات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے، خاص طور پر سوشل میڈیا پر۔”مسٹر پٹنائک نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں اور بی جے پی کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ کے لوگ اب سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی نے دھوکہ دہی سے اقتدار حاصل کیا ہے۔
7
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہیمنت حکومت پٹرول ،ڈیزل پر سیس ٹیکس نہیں بڑھائے گی
وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور نے ٹیکس میں اضافے کے امکانات کو مسترد کر دیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 26...
میّاں سمّان اسکیم کو لیکر اپوزیشن غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے: دپیکا پانڈے
جدید بھارت نیو زسروسگریڈیہہ، 26 دسمبر:۔ ریاستی دیہی ترقی کی وزیر دپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت کا...
فوج کے افسران نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 26 دسمبر:۔ آرمی افسران نے جمعرات کو وزیر اعلی کے رہائشی دفتر میں سی ایم...
ایس پی نے پولیس چوکی کا معائنہ کیا
جوانوں کے حوصلہ افضائی کی جدید بھارت نیوز سروسلاتیہار، 26 دسمبر:۔ ضلع کے حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنانے کے لیے...