نو منتخب ایم ایل اے نےتاریخی جیت پر عوام کا شکریہ ادا کیا
جدید بھارت نیوز سروس
حاجی پور/ مہنار ، جد یو کے ریاستی صدر اور مہنار کے نو منتخب ایم ایل اے امیش سنگھ کشواہا نے مہنار ٹاؤن اور بلاک علاقے میں قافلے تشکر نکال کر اپنی تاریخی جیت کے لیے عوام کا اظہار تشکر پیش کیا۔ جناب امیش سنگھ کشواہا نے ہفتہ کو مہنار پٹرول پمپ سے اپنا شکریہ ادا کرنے کا سفر شروع کیا۔ ایک بڑی بھیڑ ان کے استقبال کے لئے جگہ جگہ قطار بند ہوکر جمع تھے اس کے بعد ان کا قافلہ مہنار شہر کے مختلف راستوں سے گزرا، اس کے ساتھ لوگوں کا ایک ہجوم ان کے آگیے پیچھے ان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بڑھتے رہے جناب سنگھ مہنار مدن چوک، چھوٹی چوک، بابا غنی ناتھ چوک، پٹیل چوک، اسحاق پور چوک، چکشو، مجلس پور، لاوا پور چوک، علی پور چوک، بھگنوچہ، پنجہ چوک، حسن پور تین موہنی، دیشراج پور بجرنگ بلی چوک، لاوا پور، مصری چوک ، موسی پور گوری گما قطب پور، سورہا، پہاڑ پور چوک، چمڑا، واسودیو پور چنڈیل، اور دیگر دیہی علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی اور سب سے اظہار تشکر کیا۔ پورے سفر میں لوگوں نے اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ دورے کے دوران لوگوں کی بڑی بھیڑ دیکھی گئی۔ انہوں نے مختلف مقامات پر سینکڑوں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اپنی جیت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی جیت مہنار کے لوگوں کی جیت ہے۔ انہوں نے مہنار اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ مہنار کے لوگوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے امیش سنگھ کشواہا نے سبھی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، “وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ایک سرشار سپاہی کے طور پر، آپ نے مجھ پر بھروسہ کر کے جو محبت اور آشیرواد دیا ہے وہ میرے لیے انمول ہے۔ آپ کا تعاون ایک تحریک اور ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں، مہنار اسمبلی حلقہ کی ترقی اور بہار کی ترقی کے لیے پوری لگن اور عزم کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔ اس شاندار جیت کے پیچھے این ڈی اے کے ہر کارکن کی لگن، اور مسلسل محنت ہے۔ میں اپنے تمام ساتھی کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
“photo 2



