بزم راہی گیا بہار کے زیراہتمام 347واں ماہانہ طرحی مشا عرہ
گیا جی : بزم راہی گیا بہار کا 347واں ماہانہ طرحی مشاعرہ مورخہ 30نومبر 2025 11 بجے دن سید شاہ غفران اشرفی خانقاہ کریمیہ بیتھو شریف گیا کے دولتکدہ پر منعقد ہوا جسکی صدارت خانقاہ کے سجادہ نشیں اور معروف شاعر جناب سید شاہ غفران اشرفی نے ہی فرمائی، مہمان خصوصی کی حثیت سے جناب مناظر حسن شاہین، شرافت علی شرافت اور مہمان اعزازی کے طور پر اختر امام انجم سہسرام، انور خورشید انور گیا نے شرکت کی، اس مشاعرہ کے نظامت کی ذمہ داری معروف شاعر اعجاز مانپوری نے بحسن خوبی ادا کی ۔ مشاعرہ سے قبل حسب ذیل مصرع طرح دی گئی تھی جسکا مصرع تھا "فرصت کشاکش غم پنہاں سے گر ملے"( مرزا غالب ) ۔ مشاعرہ کا آغاز جناب قاری عمران آزاد رہبری نوادہ کے تلاوتِ قرآن پاک و قاری انیس احمد نہادہ کی نعت پاک سے ہوا ۔ شریک مشاعرہ شعرائے کرام کے اسماء گرامی اور نمونہء کلام پیش ہیں ۔اس مشاعرہ میں خصوصی سامعین میں ممشاد اشرف، عارفین اشرف، شکیل احمد اشرفی، ادیان اشرفی، امیت کمار، کہکشاں انجم، محمد جسیم اختر، محمد غلام سرور، ہدا انجم، عقیل احمد، اخلاق احمد، پرویز احمد، فیضان اشرف، حمید کاظمی، شہاب عالم، محمد شمیم، محمد تابش وغیرہم خاص تھے ۔ اخیر میں اگلے ماہ کے مشاعرہ کے لئے بھی اسد اللہ خان غالب کی غزل کا ایک مصرعہ جسکا اعلان کیا گیا جو یوں ہے " خوب وقت آئے تم اس عاشق بیمار کے پاس ". جسکا قافیہ ہے آزار، دیوار، سرکار، دار، مختار وغیرہ اور ردیف ہے "کے پاس" ۔ مذکورہ شعرا کے کلام کے ساتھ مہمان خصوصی مناظر حسن شاہین نے تمام شعراء و شرکاء سے شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشاعرہ کا اختتام کا اعلان کیا ۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.