Saturday, December 6, 2025
ہومBiharعظیم اتحادکوبرسراقتدار لانے کیلئے پوری طاقت لگادیں

عظیم اتحادکوبرسراقتدار لانے کیلئے پوری طاقت لگادیں

نتیش کمار بی جے پی کی گود میں بیٹھے ہیں

سیکولر اور اقلیتی طبقے سے ڈاکٹر محمد شرافت حسین کی اپیل

پٹنہ،2؍نومبر(راست)کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر محمدشرافت حسین انصاری نے بہار کی انتخابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتےہوئے کہا ہے کہ اس بار لوگ بی جے پی اور نتیش کمار کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور سے مسلم اقلیتی طبقہ نتیش کمار اور جے ڈی یو کو مسلمانوں کا دشمن سمجھتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم مخالف وقف قانون پاس کرانے میں نتیش کمار نے بی جے پی حکومت کا ساتھ دیا،جسے مسلمان کسی بھی حال میں برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے مسلمانوں سے خاص طور سے اپیل کی کہ وہ جے ڈی یو کا قطعی ساتھ نہ دیں۔اس لئے کہ اگر ان کا ووٹ جے ڈی یو میں پڑا تو اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ مضبوط ہوگا اورمسلمانوں کو اترپردیش کی طرح بہارمیں بھی پریشان کیا جائے گااورانکی زمین تنگ کردی جائے گی۔ڈاکٹر شرافت حسین نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ 20سالہ اقلیت مخالف حکومت کو ووٹ کی طاقت سے اکھاڑ پھینکا جائے۔انہوں نے کہاکہ آج بہار میں لا اینڈ آرڈر کی حالت انتہائی خراب ہوکر رہ گئی ہے۔ آئے دن لوٹ مار،قتل وغارت گری کی واردات پیش آرہی ہیں۔ انتخابی موسم میں جے ڈی یو کے امیدواروں کے ذریعہ اپنے مخالفین کے خلاف پوری جنگ چھیڑ دی گئی ہے،جس کی مثال مکامہ اسمبلی حلقہ میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سےاندازہ ہوتا ہے کہ نتیش حکومت میں قانون اور انتظام نام کی کوئی چیزنہیں رہ گئی ہے۔ اس کےعلاوہ جے ڈی یو اوربی جے پی نے ایسے ایسے امیدوار کھڑے کئے ہیں جن پر قتل اور دوسرے مجرمانہ مقدمے چل رہے ہیں۔ ایسے لوگ جو قانون کو ہاتھ میں لینے کے عادی ہوچکے ہیں وہ اگر اقتدار میں آئے تو بہار میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر لوٹ پاٹ اور غنڈہ گردی کی واردات شروع ہوجائے گی۔ڈاکٹرشرافت حسین انصاری نے کہا کہ حکومت نے اب تک عوام اور خاص طور سے اقلیتی طبقوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔بے روزگاری اور بہار سے مزدوری کے لئے دوسری ریاستوں میں لوگوں کی منتقلی روکنے کے لئے کوئی کارگرقدم نہیں اٹھایاگیا۔غریبوں کو صرف سبز باغ دکھاکر اس بار پھر ان کے ووٹ لینے کے لئے این ڈی اے سازش رچ رہا ہے۔غریبوں اور مسلمانوں کو خاص طور سے ان کی سازشوں کو ناکام بناکر عظیم اتحاد کو ووٹ دینا چاہئے۔اس بار اگر سوجھ بوجھ سے ووٹ نہیں ڈالے گئے تو اگلے پانچ برسوں تک اسی طرح کے حالات جھیلنے پڑیں گے۔انہوں نے مسلمانوں اور دوسرے سیکولر طبقہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بار بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت قائم کرنے کے لئے اب پوری طاقت لگادیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات