25 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں 2,500کروڑ روپے منتقل کیے
پٹنہ، 16 فروری (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کے روز ‘مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ‘ کے تحت 25 لاکھ مستحق خواتین کے بینک کھاتوں میں 2,500 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی وزیر اعلیٰ نے پٹنہ میں ‘سنکلپ سبھاگار ‘ سے ریموٹ کا بٹن دبا کر فی کس 10 ہزار روپے کی شرح سے یہ رقم جاری کی اس سے قبل ایک کروڑ 50 لاکھ خواتین کو 15 ہزار 600 کروڑ روپے پہلے ہی دیے جا چکے ہیں، جس کے بعد اب تک کل ایک کروڑ 81 لاکھ خواتین کو 18 ہزار 100 کروڑ روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ خواتین اپنی پسند کا روزگار شروع کرنے کے لیے اس مدد کا استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو خواتین اپنے کام میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی، انہیں مستقبل میں 2 لاکھ روپے تک کی مزید امداد دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب اس کے بعد جو کنبے باقی رہ گئے ہیں، انہیں بھی جلد ہی امدادی رقم دے دی جائے گی۔ اس سے ریاست کے تمام کنبوں کی خواتین کو کافی فائدہ پہنچے گا۔وزیر اعلیٰ کمار نے کہا کہ حکومت نے شروع سے ہی خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بہار میں ‘سیلف ہیلپ گروپس ‘ کی تعداد کافی کم تھی۔ سال 2006 میں ورلڈ بینک سے قرض لے کر ریاست میں سیلف ہیلپ گروپس تشکیل دیے جسے ‘جیویکا ‘ کا نام دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تمام خواتین کو اس 10 ہزار روپے کی رقم سے اپنا کام شروع کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ اس سے ان کا کنبہ خوشحال ہوگا اور مزید تیزی سے بہار کی ترقی ہوگی۔ حکومت تمام لوگوں کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت کا بھی ریاست کی ترقی میں بھرپور تعاون مل رہا ہے۔واضح رہے کہ اگلے پانچ برسوں (2025-2030) میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے ‘سات نشچے-3’ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کے تحت اگلے 5 برسوں میں پہلے عزم ‘دوگنا روزگار-دوگنی آمدنی کے تحت ریاست کی فی کس اوسط آمدنی کو دوگنا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے اور اس کے لیے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت ہر کنبے کی ایک خاتون کو 10 ہزار روپے تک کی امداد دی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 26 ستمبر سے 28 نومبر 2025 تک کل 5 مرحلوں میں ایک کروڑ 58 لاکھ مستحق خواتین کے کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی ہے۔ اس میں دیہی علاقوں میں ایک کروڑ 44 لاکھ اور شہری علاقوں میں 12 لاکھ مستحقین کے کھاتوں میں رقم منتقل ہوئی ہے۔ آج کے اس پروگرام میں 25 لاکھ مستحق خواتین کو 10 ہزار روپے فی کس کی شرح سے کل 2500 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی جا رہی ہے۔ اس طرح کل ایک کروڑ 81 لاکھ مستحق خواتین کو اس اسکیم کا فائدہ مل جائے گا۔
اس موقع پر ‘مہیلا روزگار یوجنا ‘
پر مبنی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی
پروگرام میں دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکرٹری دیپک کمار، چیف سکرٹری پرتیہ امرت، محکمہ دیہی ترقی کے پرنسپل سکرٹری پنکج کمار، شہری ترقی و ہاؤسنگ کے محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ونے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، کمار روی، ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، وزیر اعلیٰ کے اسپیشل ڈیوٹی آفیسر گوپال سنگھ، جیویکا کے چیف ایگزیکٹو افسر ہمانشو شرما، جیویکا کی ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر محترمہ ابھیلاشا کماری شرما سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام اضلاع کے کلکٹرز، مستحقین اور معزز



