Saturday, December 6, 2025
ہومBiharمولانا آزاد پارا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ، مولانا آزاد کے خوابوں کی...

مولانا آزاد پارا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ، مولانا آزاد کے خوابوں کی تعبیر: ڈاکٹر عقیل صدیقی

غریب طلباء کے لیے خصوصی سہولیات اور مفت طبی علاج، جلد مفت سرجری شروع ہوگی

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ،26 نومبر:مولانا آزادا پارا میڈیکل ٹریننگ اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،پٹنہ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عقیل صدیقی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مولانا آزاد نے جو خواب دیکھا تھااس کی تعبیر آج مولانا آزاد پارا میڈیکل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پیش کر رہا ہے۔ ڈاکٹر عقیل نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائرکٹر ڈاکٹر وانی جھا کی نگرانی میں یہ پارا میڈیکل اپنی بلندی کو چھو رہا ہے۔ جس طرح مولانا آزاد ہندو مسلم اتحاد کے قائل اور خواستگار تھے اسی طرح ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مولانا آزاد پارا میڈیکل کی ڈائرکٹر کی ذمہ داری گورنمنٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ایڈیشنل ڈائرکٹر کے عہدہ پر اپنی خدمات پیش کر چکی ڈاکٹر وانی جھا بخوبی نبھا رہی ہیں۔ وہیں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عنایت پالوی نے کہا کہ ہمارے یہاں میڈیکل ٹریٹمنٹ بھی کئے جاتے ہیں۔ یہاں مفت دوائیاں، لیب ٹسٹ، ایکسرے اور فیزیو تھراپی وغیرہ بھی مفت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی غریبوں کے لئے جلد ہی مفت سرجری کا کام بھی شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان شعبوں میں اچھی تعلیم دینا ہے۔ تاکہ وہ کامیاب ہو کر قوم کی بخوبی خدمت کر نے کے ساتھ اپنا مستقبل بھی روشن کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ نئے بیچ میں ایڈمیشن چل رہا ہے۔ خواہش مند طلبا وطالبات فوراً داخلہ لے کر اپنی نشستیں محفوظ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں اسٹورڈنٹ کریڈیٹ کارڈ اور اسکالر شپ کا بھی نظم ہے۔ لڑکیوں کے لئے 33فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔ مالی طور پر کمزور اور معذور طلبا وطالبات کے لئے فیس میں خصوصی چھوٹ دی جاتی ہے۔ مولانا آزاد پارا میڈیکل پٹنہ میں بہار کے ساتھ ساتھ اتر پردیش، مہاراشٹر، جھارکھنڈاور دہلی کے بچے بھی زیر تعلیم ہیں۔ یہاں ہاسٹل کا بھی انتظام ہے۔ مولانا پارا میڈیکل میںBPT ( 60) BRIT ( 60) BMLT( 60) BOTT ( 60) DMLT ( 60) DOT( 60 ) Aur Dresser 60 سیٹیں بہار ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے منظور شدہ ہیں۔مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ ر بہار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ، پٹنہ سے ملحق ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات