سمستی پور، 17 اپریل (یواین آئی) بہار کے محصولات و اصلاحات اراضی کے وزیر سنجے سراؤگی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت زمین سے محروم افراد کو زمین خریدنے کے لیے ایک۔ ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔وزیر موصوف نے جمعرات کو سمستی پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تمام پنچایتوں میں زمین سے محروم افراد کی شناخت کے لیے ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ اب تک ایک لاکھ 24 ہزار بے زمین افراد کو اس مہم کے تحت نشان زد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسے تمام افراد کو یا تو زمین دی جائے گی یا زمین خریدنے کے لیے ایک۔ ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔مسٹر سراؤگی نے مزید کہا کہ ریاست میں زمین کا سروے بھی جاری ہے۔ اگر اس کام میں کسی بھی افسر کی جانب سے لاپرواہی برتی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592750