Saturday, December 6, 2025
ہومBiharعلم واخلاص اور عمل صالح ترقی کی شاہ کلید ہیں

علم واخلاص اور عمل صالح ترقی کی شاہ کلید ہیں

ڈاکٹر عثمان غنی امارت گرلس انسٹی ٹیوٹ میں پارا میڈیکل کے نئے کورس کی افتتاحی تقریب سے حضرت امیر شریعت کا فکر انگیز خطاب

پھلواری شر یف 22 اکتو بر (راست)اس وقت امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ تعلیمی، تربیتی اور طبی میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے، اس ٹرسٹ کی نگرانی میں متعدد ٹیکنیکل وآئی ٹی آئی ادارے کام کر رہے ہیں، انہیں میں ایک ڈاکٹر عثمان غنی امارت شرعیہ گرلس انسٹی ٹیوٹ ہارون نگر میں BCA, BLIS وغیرہ کے کورسیز کامیابی سے چل رہے ہیں، یہاں عرصہ سے پارا میڈیکل کے کورس کے قیام کی کوشش چل رہی تھی، اللہ کے فضل وکرم سے منظوری ملنے کے بعد مورخہ ۲۲؍ اکتوبرکو پارامیڈیکل کا کورس بھی کھل گیا ہے، جس میں تقریباً ۳۰؍بچیوں نے داخلہ لیا ہے، اس کورس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست ٹرسٹ امیر شریعت بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ مفکر ملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی نے طالبات سے فرمایا کہ جو عمل صالح تسلسل ودوام کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے، یقین مانئے کہ ان پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں، علم وعمل اور اخلاص وللہیت کے جذبے سے کیا جانے والا ہر کام اللہ کو محبوب وپسندیدہ ہے، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ اس کالج کی انتظامیہ نے پارا میڈیکل کورس کی منظوری کیلئے کوشش کی تو اللہ نے ان کی جدوجہد کو نتیجہ خیر بنایا، اللہ ان سبھوں کی محنت وجستجو کو قبول فرمائے، اس موقعہ پر حضرت امیر شریعت صاحب نے پارا میڈیکل کورس میں داخلہ لینے والی بچیوں کو بیگ اور اپیر (یونیفارم شٹ) بھی تقسیم کیا اور ان کے روشن مستقبل کی دعائیں کیں، ازیں قبل انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین جناب محمد انعام خان صاحب نے حضرت امیر شریعت کا گلدستہ اور شال سے استقبال کیا اور کہا کہ میرے لئے سعادت کی بات ہے کہ میں تیسرے امیر شریعت کا اس کالج میں خیر مقدم کر رہا ہوں، انہوں نے اس کالج کے لئے مکان وقف کرنے والے جناب ضیاء عثمانی صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے دعاء کرنے کی درخواست کی، مزید انہوں نے کہا کہ بزرگوں کی دعاؤں سے یہ کالج منزل بہ منزل ترقی کی طرف گامزن ہے، یہاں صرف طالبات ہی تعلیم حاصل کرتی ہیں، جنہیں ماہر فن معلمات پڑھاتی ہیں، امارت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری اور دارالقضاء امارت شرعیہ کے صدر قاضی شریعت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی نے بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ نے بچیوں کو علم وہنر کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اس کالج کو قائم کیا، تاکہ اس کے ذریعہ وہ باعزت زندگی گذار سکیں، انسانیت کی خدمت بھی کریں اور روزگار کے لئے جدوجہد بھی کریں، اللہ کے فضل وکرم سے یہ انسٹی ٹیوٹ کامیابی سے چل رہا ہے، آپ لوگ محنت ولگن سے پڑھیں اور ترقی کی منزلیں طے کریں، کالج کے سکریٹری جناب سید بہاء الدین گیلانی صاحب نے ڈاکٹر عثمان غنی امارت گرلس انسٹی ٹیوٹ کے قیام وخدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ کالج نے ۲۴؍سالہ مدت قیام میں بہت ترقی کی ہے، اس کے ابھی کئی کورسیس چل رہے ہیں، اس وقت پارا میڈیکل کا کورس شروع ہو رہا ہے، ان شاء اللہ مستقبل میں کچھ نئے کورسیز کھلیںگے، تاکہ بچیوں کو ڈگری کے ساتھ ہنرمندی سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم ہوں، جناب ڈاکٹر یاسر حبیب کارگذار سکریٹری مولانا سجاد میموریل اسپتال نے کہا کہ اس کالج کی بہت سی تربیت یافتہ بچیاں صوبہ وبیرون صوبہ حتی کہ بلاد عربیہ میں بھی اچھی ملازمت کے ذریعہ باعزت زندگی گذار رہی ہیں، ان شاء اللہ مستقبل میں بھی اس کے مفید اثرات ظاہر ہوںگے، مولانا رضوان احمد ندوی معاون ناظم امارت شرعیہ نے بچیوں کو اسلامی شناخت کے ساتھ تعلیم وتربیت حاصل کرنے کی ترغیب دی، تاکہ کالج کی نیک نامی ہو، کالج کی نگراں محترمہ شاہین ودود نے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں سے معزز مہمانان کرام کو واقف کراتے ہوئے پارامیڈیکل کورس میں داخلہ لینے والی بچیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ساتھ ہی انہوں نے تقریب کی نظامت کی ذمہ داری بھی نبھائی، مجلس کا آغاز کالج کی طالبہ مشیرہ کی تلاوت سے ہوا، اس مجلس میں امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے ٹرسٹی جناب حافظ محمد احتشام عالم رحمانی صاحب، بہار انجمن کے رفیق کار جناب محمد قمر عالم صاحب، جناب محمد آفتاب عالم صاحب نیز جمال احمد صاحب (ننھو) وغیرہ شریک ہوئے اور طالبات کو دعائیں دیں، آخر میں یہ مجلس حضرت امیر شریعت مدظلہ کی دعاء پر اختتام پذیر ہوئی۔ 
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات