Saturday, December 6, 2025
ہومBiharحاجی پور میں اینٹی اسموگ گن سے لیس اسپرنکلر مشین کا افتتاح

حاجی پور میں اینٹی اسموگ گن سے لیس اسپرنکلر مشین کا افتتاح

شہر کو آلودگی سے راحت ملے گی: ڈاکٹر سنگیتاکماری

حاجی پور ،24 نومبر (راست): نگر پریشد دفتر کے احاطے میں حاجی پور شہر کو آلودگی سے آزاد کرنے کی سمت میں نگر پریشد نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ نگر پریشد کے احاطے میں ملٹی فنکشن واٹر اسپرنکلر مشین، جو اینٹی اسموگ گن اور فضائی آلودگی کنٹرول آلات سے لیس ہے، کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاح نگر پریشد کی معزز سبھا پتی ڈاکٹر سنگیتا کماری اور نگر پریشد کے کارپالک افسر سشیل کمار نے پوجا ارچنا کے بعد ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ اسی کے ساتھ مشین کو شہر میں چھڑکاؤ کے کام کے لیے روانہ کیا گیاسبھا پتی ڈاکٹر سنگیتا کماری نے بتایا کہ حاجی پور میں مسلسل ترقیاتی کاموں، سڑک کی تعمیر اور مختلف منصوبوں کی وجہ سے شہر میں دھول کے ذرات بڑھ گئے تھے، جس آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی تھی۔ اخبارات اور سوشل میڈیا پر بھی آلودگی کے مسئلے کو لے کر سرخیاں بن رہی تھیں۔ ایسے میں نگر پریشد نے آلودگی کنٹرول کو ترجیح دیتے ہوئے اس جدید ترین اسپرنکلر مشین کو فراہم کیا ہے۔ ان کے مطابق، باقاعدہ چھڑکاؤ سے شہر کی فضائی آلودگی میں کافی کمی آئے گی اور لوگوں کو صاف ہوا ملے گی کارپالک افسر سشیل کمار نے بتایا کہ یہ مشین اینٹی اسموگ گن ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو نہایت باریک دھول کے ذرات کو دبانے میں انتہائی مؤثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشین کے ذریعے صبح و شام شہر کی اہم سڑکوں، بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور دھول  آلودگی سے متاثرہ مقامات پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، جس سے ہوا کے معیار میں بہتری آئے گی پروگرام کے دوران سٹی منیجر سوریا پرکاش، دیپک کمار تیواری، جے ای ای کرشن چندر پرساد، پرنسپل اسسٹنٹ منیش کمار، سونو، پون سمیت نگر پریشد کے کئی ملازمین موجود تھے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات