Saturday, December 6, 2025
ہومBiharبہار میٹرک امتحانات: کسان کی بیٹی فاطمہ نثار ٹاپ نے ریاست بھر...

بہار میٹرک امتحانات: کسان کی بیٹی فاطمہ نثار ٹاپ نے ریاست بھر میں ساتواں مقام حاصل کر کے نام روشن کیا

پٹنہ: بہار بورڈ نے اتوار کو میٹرک امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا۔ اس بار بورڈ نے 51 ٹاپروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں گوپال گنج کے ایک کسان کی بیٹی فاطمہ نثار بھی شامل ہے۔ اس نے کل 482 نمبر حاصل کر کے پوری ریاست میں ساتواں مقام حاصل کیا ہے۔

تھاوے بلاک کے میر علی پور گاؤں کے رہائشی نثار احمد کی بیٹی فاطمہ ڈی اے وی ہائی اسکول کی طالبہ ہیں اور وہ شروع سے پڑھائی میں اچھی ہیں۔

والدہ آمنہ خاتون نے بتایا کہ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ منجھلی بیٹی فاطمہ کا ٹیلنٹ دیکھ کر اسکول کے اساتذہ نے پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا کہ وہ بورڈ کے امتحانات اچھے نمبروں سے پاس کرے گی۔

بورڈ نے اتوار کو جب بہار نتائج جاری کیے تو فاطمہ اور اس کے خاندان کے لوگ نتائج دیکھ کر پھولے نہیں سمائے۔ اسکول ٹیچر وجے آریہ نے گھر پہنچ کر فاطمہ کو مبارکباد دی۔ جبکہ پرنسپل اجے آریہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اسکول نے بورڈ کے امتحانات میں بہتر نتائج دے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔

فاطمہ نثار نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر بن کر ملک کے غریبوں کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بورڈ کے امتحانات میں اپنے بہتر نتائج کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے سر باندھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات