Saturday, December 6, 2025
ہومBiharڈپٹی سی ایم سمراٹ چودھری کا بڑا اعلان

ڈپٹی سی ایم سمراٹ چودھری کا بڑا اعلان

اسکولوں اور کالجوں کے باہر ‘پنک پولیسنگ؛ بیٹیوں کی حفاظت مزید سخت ہوگی

پٹنہ، 26 نومبر: بہار کے ڈپٹی سی ایم اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے طالبات کی حفاظت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کے اسکولوں اور کالجوں کے باہر "پنک پولیسنگ" (Pink Policing) کا انتظام نافذ کیا جائے گا، تاکہ کسی بھی بدمعاش یا آوارہ گرد (رومیو) کی جانب سے لڑکیوں کو پریشان نہ کیا جا سکے۔ اس کے لیے ایک خصوصی فورس تعینات کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے صاف کہا کہ ریاست میں بھو مافیا (زمین مافیا) اور بالو مافیا (ریت مافیا) کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جو بھی منظم جرائم (Organised Crime) میں ملوث پایا جائے گا، بہار پولیس اس پر فوری اور سخت قدم اٹھائے گی۔سمراٹ چودھری نے محکمہ داخلہ کے جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ اعلانات کیے۔ قابلِ غور بات یہ ہے کہ بہار میں پہلی بار محکمہ داخلہ کی کمان کسی بی جے پی رہنما کو ملی ہے۔ عام طور پر یہ وزارت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پاس ہی رہی ہے، لیکن اس بار یہ ذمہ داری سمراٹ چودھری کو سونپی گئی ہے۔سمراٹ چودھری کے وزارت داخلہ سنبھالنے کے بعد سے ہی سیاسی حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ بہار میں بھی یو پی کی طرح مجرموں کے خلاف سخت کارروائی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کئی لوگ اسے 'بلڈوزر ماڈل ' سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ دوسری طرف، سمراٹ چودھری پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ بہار میں گُڈ گورننس (Su-Shasan) کی حکومت ہے اور مجرموں کو ریاست چھوڑنی ہی پڑے گی۔سمراٹ چودھری پچھلی حکومت میں بھی ڈپٹی سی ایم تھے اور ایک بار پھر وہی ذمہ داری ملنے کے ساتھ اس بار وزارت داخلہ بھی ان کے پاس ہے۔ ان کے سخت موقف کے بعد اس سے جڑے فیصلوں کو لے کر عوام میں امیدیں بڑھی ہیں۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات