موقع پر کئی قومی رہنما اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ موجود ہوں گے
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار 24 اکتوبر کو اپنے متعلقہ اسمبلی حلقوں سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس موقع پر کئی قومی رہنما اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ موجود ہوں گے۔ کوڈرما سے ڈاکٹر نیرا یادو، برکٹا سے امیت کمار یادواور برہی سے منوج کمار یادو ان دونوں کی نامزدگی میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری موجود رہیں گے۔ چندنکیاری سےامر کمار بائوری پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما موجود رہیں گے۔ ہزاری باغ سے پردیپ ساہو،سمریا سے اجول داس اور بھوناتھ پور سے بھانو پرتاپ شاہی نامزدگی داخل کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر چراغ پاسوان موجود رہیں گے۔ بہرا گوڑا سے ڈاکٹر دنیشانند گوسوامی، گھاٹ شیلا سے بابولال سورین،پوٹکا سے میرا منڈا اور جمشید پور ایسٹ سے مسز پورنیما ساہو پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما موجود رہیں گے۔ چائباسا سے مسز گیتا بالموچو، مجھگاؤں سے بڈکنور گگرائی، چکردھر پور سے ششی بھوشن شامڈ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی موجود رہیں گے۔ جگناتھ پور سے مسز گیتا کوڑا، تورپا سے کوچے منڈا، کھونٹی سے نیل کنٹھ سنگھ منڈا، رانچی سے سی پی سنگھ، ہٹیا سے نوین جیسوال، کانکے سے ڈاکٹر جیتو چرن رام، مانڈر سے سنی ٹوپو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت اور جھارکھنڈ کے الیکشن انچارج شیوراج سنگھ چوہان موجود رہیں گے۔ سیسئی سے ڈاکٹر ارون ارائوں،گملا سے سدرشن بھگت نامزدگی داخل کریں گےاس موقع پر مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے موجود رہیں گے۔ سمڈیگا سے شردھانند بیسرا، کولیبیرا سے سوجان جوجو، لاتیہار سے پرکاش رام، ڈالٹن گنج سے آلوک کمار چورسیا، وشرام پور سے رام چندر چندرونشی، چھتر پور سے پشپا دیوی بھوئیاں، بڑکاگاؤں سے راشن لال چودھری، سرائے کیلا سے چمپائی سورین، کھرساواں سے سونارام بودرا نامزدگی داخل کریں گے۔
