کنگس ٹاؤن، 20 دسمبر (یو این آئی) ذاکر علی (72 ناٹ آؤٹ)، پرویز حسین ایمن (39) کی شاندار بلے بازی کی بدولت رشاد حسین (تین وکٹ)، تسکین احمد اور مہدی حسن (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 80 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا۔کل دیر رات کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے 189 رن کے جواب میں بیٹنگ کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس نے 60 کے اسکور تک لگاتار چھ وکٹ گنوا دیئے۔برینڈن کنگ (صفر)، جسٹن گریوز (چھ)، نکولس پورن (15)، روسٹن چیز (صفر)، کپتان روومین پاویل (دو) اور جانسن چارلس (23) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد روماریو شیفرڈ اور گڈاکیش موتی نے کچھ دیر اننگز کو سنبھالا۔ 15ویں اوور میں رشاد حسین نے گڈاکیش موتی (12) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اسی اوور میں انہوں نے الزاری جوزف (ایک) کو بھی اپنا شکار بنایا۔ روماریو شیفرڈ نے 27 گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکے لگا کر 33 رن کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیشی گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 16.4 اوورز میں 109 رن کے اسکور پر آؤٹ کر کے 80 رنوں سے میچ جیت لیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین، تسکین احمد اور مہد حسن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ تنظیم حسن ثاقب اور حسن محمود نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیش نے ایک وقت 65 رن پر اپنے تین وکٹ گنوا دئے تھے۔ ایسے میں ذاکر علی نے مہدی حسن معراج کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے 41 گیندوں میں تین چوکے اور چھ چھکے لگا کر (72) رن بنائے۔ مہدی حسن معراج نے 29 رن بنائے۔ پرویز حسین ایمن نے 21 گیندوں پر (39) رن بنائے۔ لٹن کمار داس (14) اور تنظیم حسن ثاقب (17) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں پر 189 رن بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے دو وکٹ حاصل کئے جبکہ الزاری جوزف، روسٹن چیز اور گڈاکیش موتی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
71
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی انڈر 19 خواتین ٹیم کو 5 کروڑ روپے کا انعام
ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی...
نیشنل اسکول ہاکی کے دونوں زمروں میں جھارکھنڈ چیمپئن
اوڈیشہ، چندی گڑھ اور یوپی نے بھی اپنی طاقت دکھائی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ 68 ویں نیشنل اسکول...
ابھیشیک نے اپنی شاندار سنچری کا کریڈٹ اپنے سینئرساتھیوں کو دیا
ٹی 20 اننگ میں ابھیشیک کی ریکارڈ 13 چھکے سب سے تیز سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی ممبئی، 3 فروری (یو...
ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا اور ویشنوی شرما (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہندوستان...