18
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،یکم فروری:۔ جھارکھنڈ کانگریس کے ورکنگ صدر بندھو ترکی نے دہلی میں پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تنظیم کے کاموں اور تنظیم کی توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جھارکھنڈ میں مسلسل کامیاب پروگرام چلا رہی ہے۔ جس میں عام لوگوں کا زبردست ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں جھارکھنڈ میں تنظیم کی مضبوطی اور توسیع کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ بندھو ترکی نے کہا کہ مخلوط حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ دیہی علاقوں میں حکومت کی فلاحی اسکیموں کو پہنچانے میں تنظیم کے کارکنان کا بڑا کردار ہے۔ تنظیم کو اس سمت میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔