Sports

نیشنل سینئرووشو مقابلے میں یوپی نے جیتے چار گولڈ میڈل

17views

لکھنؤ، 28 ستمبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے دہرادون میں 21 سے 26 ستمبر تک منعقدہ 33 ویں قومی سینئر ووشو مقابلے میں اتر پردیش کے کھلاڑیوں نے چار طلائی، دو چاندی اور چار کانسے سمیت مجموعی طور پر 10 تمغے جیتے، جبکہ یوپی نے سانڈا کیٹگری میں رنر اپ ٹرافی پر بھی قبضہ کیا۔اتر پردیش ووشو ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منیش ککڑ نے بتایا کہ سانڈا زمرہ میں اتر پردیش پولس کے سورج یادو نے 70 کلوگرام سے کم میں، گوتم بدھ نگر کے ابھیشیک تنور نے 90 کلو سے کم میں اور اتر پردیش پولس کی شروتی نے 70 کلوگرام سے کم میں طلائی تمغہ حاصل کی۔ تولو زمرہ کے تحت اتر پردیش پولیس کے روی سوریہ ونشی نے نانکوان میں طلائی تمغہ حاصل کیا اور نانگون میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اس کے علاوہ تولو زمرہ میں گوتم بدھ نگر کی گنی بھاٹی نے روایتی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا اور نانکوان میں اترپردیش پولیس کے موہت تھاپا نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ سانڈہ زمرہ میں جونپور کے اونیش یادو نے 52 کلوگرام سے کم میں کانسے کا تمغہ جیتا، اترپردیش پولیس کے امن نے 75 کلوگرام سے کم میں کانسے کا تمغہ جیتا اور غازی آباد کے سچن نے سنگل ویپن میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.