National

بلیا:مودی۔یوگی کو نازیبا کلمات کہنے والا حراست میں

152views

اترپردیش کے ضلع بلیا کے کوتوالی تھانہ علاقے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نازیبا کلمات کہنے اور قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

’کیا سنگھیوں نے ایئر انڈیا پر قبضہ کر لیا ہے؟‘ مذہب کی بنیاد پر کھانے کا مینیو دیکھ کر کانگریس رکن پارلیمنٹ ناراض

پولیس ذرائع کے مطابق راجندر نگر باشندہ اکبر علی نامی نوجوان کا ایک ویڈیو پیر کو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں اسے مودی و یوگی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم نوجوان کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت نامزد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈپٹی ایس پی گورو کمار نے بتایا کہ پولیس پیر کو ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔ وائرل ویڈیو تقریبا 3 سے4 ماہ پرانا بتایا جارہا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Follow us on Google News