International

حسن ابدال میں بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات جاری

14views

بھارت سے 2500 سے زائد سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں

اسلام آباد:17 نومبر (ایجنسی)حسن ابدال میں بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں۔تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے، پڑوسی ملک بھارت سے بھی 2500 سے زائد سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچے ہیں۔بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں خصوصی بسوں کے ذریعے حسن ابدال لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی نے یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔یاتریوں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھی یاتریوں کا سامان اتروانے میں مدد کے لئے متحرک رہا۔تین روزہ تقریبات کل اپنے اختتام کو پہنچیں گی۔ ان تقریبات میں رسم بھوگ کی ادائیگی بھی کی جائے گی جبکہ یاتری سخی زندہ پیر کی پہاڑی پر بابا ولی قندھاری کی بیٹھک پر بھی حاضری دیں گے۔سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پورے شہر کی مارکیٹیں مکمل بند کرادی گئی ہیں جبکہ شہر بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بھی جاری ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.