سی ایم ای میں 6 مریضوں کا مفت لائیو آپریشن کیا گیا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 15 دسمبر :پچھلے سال کی طرح امسال میں آئرس سپر اسپیشلٹی آئی کئیر سنٹر نے اتوار کو 9 بجے سے ایک نیشنل سی ایم ای کا انعقاد کیا۔ جس میں ایمس نئی دہلی، شنکر نیترالیہ، ایل وی پی ای آئی ، اروند آئی ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹر ز کے ذریعہ لائیو سرجری اور بحث کی گئی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر راج موہن ایکس۔ پرسیڈنٹ جھارکھنڈ آف تھلمو لاجیکل سوسائٹی(جے ایچ او ایس) اور مہمان اسپیکر ڈاکٹرپرمود ایس. بھینڈے۔ شنکر نیترالیہ، چنئی، ڈاکٹر تاپس رنجن، پڑھی۔ ایل وی پی ای آئی، بھبنیشور، ڈاکٹرلو کوچگاوے۔ نیترالایام، کولکاتا، ڈاکٹر سمودت پرساد، کولکاتا، ڈاکٹر پارتھ پرتم دتہ مجمدار۔ شنکر نیترالیہ، چنئی، ڈاکٹر وشال اروڑہ – گڑگاؤں، ڈاکٹر روچر تیواری – تیواری آئی سنٹر، نوئیڈا،مسٹر اننت جین (ڈائریکٹر) اور مسٹر کرشن اگروال (ڈائریکٹر) موجود تھے۔ اس سی ایم ای میں 6 مریضوں کا مفت لائیو آپریشن کیا گیا۔ ساتھ ہی ڈاکٹر سبودھ کمار سنگھ (مینیجنگ پارٹنر) آئرس نے یہ بھی کہا کہ آگے بھی ہم اسی طرح میڈیکل علاقہ میں اپنا تعاون دیتے رہیں گے۔