Bihar

رات کو نکاح ، صبح میں طلاق، کچھ ایسا ہوا کہ دلہن نے دولہا کوچھوڑنے کا لیا فیصلہ

165views

پٹنہ، 29 اکتوبر:۔ بہارکے نوادہ میں دلہن نے دولہا کو طلاق دے دیا۔ دراصل نوادہ سے نکاح کے لئے لوگ پٹنہ ضلع کے پھلوا ری شریف علاقہ میں گئے تھے۔ جہاں نکاح کے دوران سامان کو لیکردونوں فریقین میں جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد دونوں فریقین آپس میں لڑ پڑے۔ اسی دوران دھکا مکی شروع ہو گئی ، پھر دلہن کے بھائی نے اپنے غصے پر کنٹرول نہیں کر پایا اوردولہے کی جم کرپٹائی کردی۔شادی تقریب کے دوران اس جھگڑے کے بعد دلہن نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے شادی توڑنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد پنچایت میں موجود لوگوں نے صلح کرانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی۔ بالآخر صبح دونوں میں طلاق ہو گئی۔ فی الحال اس واقعہ کا ہر طرف چرچا ہے۔ حالانکہ اس پورے معاملے میں پھلواری شریف تھانہ میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ واضح ہو کہ نوادہ شہر کے انصار نگر رہائشی غلام نبی کی بارات دیرشام پھلواری شریف امام کالونی کے قریب ایک شادی ہال میں پہنچی۔ شادی ختم ہونے کیبعد کھانے کو لیکر با راتیوں کی طرف سے تو تو مے مے ہونے لگی۔دلہن کی روانگی سے قبل دلہن کے فریق نے دولہا کے لائے ہوئے سامان پر اعتراض کیا جس پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا بڑھ گیا اور پھر دلہن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور پھر دولہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.